تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوس نشستیں ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

جنگ نیوز -
لاہور . . . قومی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی 188مخصوص نشستوں کوختم کرنے اوران پر منتخب خواتین ارکان اسمبلی کونااہل قراردینے کے لئے سپریم کورٹ میں لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ملک طارق عزیزایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کاآئین میں کوئی تصورنہیں اورخواتین کی مخصوص نشستیں آئین کے منافی ہیں اوران پر منتخب ہونے والی خواتین الیکشن لڑنے کی اہل نہیں ہیں اس لئے انہیں منتخب نمائندہ قرارنہیں دیاجاسکتا۔درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ یہ ارکان اسمبلی سالانہ 25کروڑ بارہ لاکھ روپے قومی خزانے سے تنخواہیں وصول کررہی ہیں جبکہ قانون سازی میں ان کی کارکردگی صفر ہے ۔لہذاعدالت اس کا نوٹس لے اورخواتین کے لئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کوکالعدم قراردیاجائے اوران پر کامیاب خواتین کونااہل قراردیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.