5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لندن میں ما ڈلز کی رسی سے لٹک کر فضا میں کیٹ واک
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . آپ نے فیشن شو کے دوران ما ڈلز ر کویمپ پر چل کر ملبو سات کی نما ئش کر تے تو دیکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی ماڈلز کو رسی سے لٹک کر ماڈلنگ کر تے ہوئے دیکھا ہے ؟ جی ہاں ایسا ہی منفرد فیشن شو لندن کی Oxford Streetپر منعقد کیا گیا جس میں ما ڈلز نے رسی سے لٹک کر فضا میں کیٹ واک کی۔اس منفرد فیشن شو میں رسی سے لٹکی ماڈلز نے عما رت کی چھت سے ما ڈلنگ کا آغا ز کیا اور پھر رسی کے ذریعے آہستہ آہستہ زمین تک پہنچی۔اس فیشن شو کو نیچے کھڑے لا تعداد افراد نے دیکھا اور ما ڈلز کی بہا دری کی داد بھی دی۔