تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حب میں بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق اور چار زخمی

جنگ نیوز -
حب . . . بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں واقع رند مارکیٹ میں بم دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حب مین آر سی ڈی شاہراہ پر واقع رند مارکیٹ میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں بم دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس ایف سی نے رند ماکیٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جس میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،پولیس واقع کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.