5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس نو ہزار800 پوائنٹس کی حد عبورکرگیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دنوں کے جمود کے بعد آج کاروباری سرگرمیوں میں تیزی نظر آئی اور انڈیکس نو ہزار 800 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا تاہم مارکیٹ میں بدلہ فنائنسنگ کے نئے نظام کی جلد منظوری کی افواہیں انڈیکس کو مثبت زون میں لے گئیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس 143پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 891 پوائنٹس بند ہوا جبکہ کاروباری حجم پانچ کروڑ شیئرز رہا۔آج سب سے زیادہ کام ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے چھ پیسے اضافے کے ساتھ26 روپے 70پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس118 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 713 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں کریکشن دیکھی جاسکتی ہے۔