تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حکومت پاکستان قرآن پاک جلانے کی دھمکی کانوٹس لے،منور حسن

جنگ نیوز -
لاہور . . . امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عیسائی مبلغ کی قرآن پاک جلانے کی دھمکی کا سخت نوٹس لے،پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر قرار داد مذمت منظور کی جائے ۔ منصورہ سے جاری اپنے بیان میں سید منور حسن نے کہاہے کہ نائن الیون کے واقعہ میں مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت ملوث کیا گیا، حالانکہ خود امریکی اداروں کی تحقیقی رپورٹوں کے مطابق اس میں یہودیوں کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دیا گیا مسلمانوں کے مرکز محبت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جو رہتی دنیا تک پوری انسانیت کے نبی ہیں کے مغربی پریس نے توہین آمیزخاکے شائع کیے۔ جس پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو اقوا م متحدہ میں بھی اٹھایا جائے نیز او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے کفر کی عالمی طاقتوں کی مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کا سخت نوٹس لیا جائے اور ایک مشترکہ لائحہ عمل اور سخت موقف اختیار کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.