تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گرفتار پاکستانی ماہی گیر کیس ، وزارت خارجہ نے جواب داخل کردیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . یمن میں گرفتار112 پاکستانی ماہی گیروں کے کیس میں وزارت خارجہ نے اپنا جواب داخل کردیا جسکے بعدسماعت28 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں دعوی کیا ہے کہ یمنمیں پاکستانی مشن ان ماہی گیروں پر30 ہزار ڈالرز خرچ کرچکا ہے۔2006 سے گرفتار ان ماہی گیروں کو وکیل کی خدمات کے علاوہ دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں اور وزارت خارجہ اپنی زمہ داریاں سرنجام دے رہی ہے۔ ماہی گیروں کے خاندانوں کی طرف سے رضاکارانہ طور پر پیش ہونے والے نثار اے ایڈوکیٹ نے وزارت خارجہ کے ان دعووں کی تردید کی، اور کہا کہ ابھی بہت سے ماہی گیروں پر مقدمات چل رہے ہیں اور حکومت نے انکی کبھی کوئی مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں میں سے سات کو سزائے موت،دس کو عمر قید ہوچکی ہے جبکہ ایک دوران حراست انتقال ہو چکا ہے۔ عدالت نے انہیں وزارت کے جواب کا جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.