5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ، افسران کی این آئی آر سی میں درخواست دائر
جنگ نیوز -
کراچی . . . سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں خلاف ضابطہ ترقیوں کے خلاف افسران نے اپنی ایسوسی ایشن بنانے کیلئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ ایس ای سی پی افسران نے جیونیوز کو بتایا کہ اس ایسوسی ایشن کے قیام کی کمیشن کے پچاس فیصد سے زائد افسران نے حمایت کی ہے اور قانونی ضابطوں کو پورا کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن سے ایسوسی ایشن کے قیام کی اجازت طلب گئی ہے، اس سلسلے میں این آئی آر سی میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔