5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سکھر میں متاثرین سیلاب کا امدادنہ ملنے پراحتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
سکھر . . . سکھر میں متاثرین سیلاب نے امدادی اشیا نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ سیلاب متاثرین نے مینارہ روڈ، ملٹری روڈ اور سکھر بائی پاس سمیت مختلف سڑکوں پر دھرنا دیا۔ متاثرین نے ہاتھوں میں لکڑیاں اٹھا رکھی تھی اور وہ جگہ جگہ توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کررہے تھے۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی۔ متاثرین کے احتجاج کے باعث بازار اور دکانیں بند ہوگئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اعلانات پر عمل نہیں کررہی ہے۔ عید آرہی ہے اور ہمیں ابھی تک پیسے نہیں دیئے گئے اور نا ہی امدادی اشیا مل رہی ہیں۔