5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی اسٹاک ایکسچینج :2009کی 25 ٹاپ کمپنیوں کے ناموں کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی اسٹاک ایکس چینج نے2009میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی25 کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری نوٹس کے مطابق2009 میں جن25 کمپنیوں کو ٹاپ کمپنیز ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سیمینز پاکستان لمیٹڈ، رفحان میزپروڈکٹس، اور نیسلے پاکستان سرفہرست ہیں جبکہ دیگر کمپنیوں میں یونی لیور پاکستان ، فوجی فرٹیلائزر پاکستان ،کولگیٹ پامولو پاکستان ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ، اٹک پیٹرولیم ،ملت ٹریکٹر ،کلیئرنٹ پاکستان ، الغازی ٹریکٹر،شیل پاکستان سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں کا چناو شیئر ہولڈرز کی جانب سے دیئے جانے والی منافع کی ادائیگی اور کمپنی کی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔