5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
تونسہ شریف کے متاثرین کی گھروں کی واپسی شروع
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان....تونسہ میں پانی اترنے کے بعد متاثرین سیلاب کو واپس اپنے گھروں کو منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے ۔ تونسہ شریف کے چار لاکھ سے زائد افراد حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں ہزاروں افراد کو مختلف ریلیف کیمپوں میں ٹھہرایا گیا جبکہ سینکڑوں خاندان اپنی مدد آپ کے تحت اونچے ٹیلوں اور مختلف مقاما ت پر پنا ہ لینے پر مجبور ہوئے ، اب انہیں پولیس کی نگرانی میں واپس انہیں اپنے گھروں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے ڈی پی او ڈی جی خان کاشف کانجو کے مطابق واپس اپنے گھروں کو جانے والے متاثرہ خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن ان کے گھروں میں دیا گیا ہے ۔