5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سینئر وزیر خیبر پختونخوابشیر بلورکا پولیس کالونی کوہاٹ کا دورہ
جنگ نیوز -
پشاور....خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ پولیس کالونی کوہاٹ میں ہونیوالے دھماکے میں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔ سینئر وزیر بشیر احمد نے پولیس کالونی کوہاٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انھوں نے دھماکے سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر بلور نے کہا کہ پولیس کالونی دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوہاٹ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد کی جائے گی، جب کہ پولیس کالونی بھی ازسر نو تعمیر کی جائیگی۔