5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
فصل بچانے کیلئے نے ایک نسل تباہ کر دی،چودھری ظہیر الدین
جنگ نیوز -
لاہور.... اپوزیشن لیڈر پنجاب پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خاں نے کہا ہے کہ ایک فصل بچانے کیلئے حکومتی کارندوں نے ایک نسل تباہ کر دی، متاثرہ عوام کی نظر یں جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ پر ہیں۔یہ باتیں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ضلع مظفر گڑھ کے مضافات کے دورہ کے بعد واپسی پر مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ان کاکہناتھا کہ مظفر گڑھ میں بااثر خاندانوں کی17 ہزار ایکڑ اراضی بچانے کیلئے 20 لاکھ افراد کو سیلابی موت کے حوالے کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین عید اپنے گھروں میں گزارنے کیلئے تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر مظفر گرھ میں 5سو خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا ۔