5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ملک بھر میں کپاس کی قیمتیں مستحکم
جنگ نیوز -
کراچی....ملک بھر میں کپاس کی قیمتیں چھ ہزار چارسو سے چھ ہزار پانچ سو روپے کے درمیان مستحکم رہیں۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے جیو نیوز کو بتایا عید الفطرکے باعث مارکیٹ میں سرگرمیاں کم ہوگئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکم اکتوبر سے 15نومبر تک 55لاکھ کپاس کی بیلز برآمد کرنے کی اجازت دی ہے اور 15نومبر کے بعد کے اجلاس میں بین الاقوامی کپاس کی صورت حال دیکھتے ہوئے بھارت مزید اپنی حکمت عملی واضح کریگا۔نسیم عثمان کاکہنا تھا کہ پاکستان ابھی تک 30ارب روپے سے زائد مالیت کی کپاس کی 14لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کے بین الاقوامی آڈر دے چکا ہے ، جس میں سے 6لاکھگانٹوں کے آرڈر بھارت کو دیئے گئے ہیں ۔