تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: گرومندر پر فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے ترجمان جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی....کراچی کے علاقے گرومندر میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے ترجمان احسان اللہ فاروقی جاں بحق جبکہ ان کے ایک ساتھی شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق احسان اللہ فاروقی محمود آباد میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد مختلف اخبارات کے دفاتر میں پریس ریلیز تقسیم کررہے تھے کہ گرومندر کے علاقے میں وہ اپنی گاڑی کے ٹائر کو پنکچر لگوارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے زخمی ساتھی کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق مولانا احسان اللہ فاروقی پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.