5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
جوہی اور دادو کو بچانے کیلئے زیرو پوائنٹ بند میں شگاف ڈال دیا گیا
جنگ نیوز -
دادو....دادو اور تحصیل جوہی کو بچانے کیلئے زیروپوائنٹ پر ایف پی بند میں کٹ لگا دیا گیا ہے،جبکہ جیکب آباد شکارپور قومی شاہراہ28 روز بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے جس کے بعد سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے۔ضلع دادو کی ایم این وی ڈرین پر سیلاب کادباؤ کم کرنے اوراسے دادو اور تحصیل جوہی میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ایف پی بندمیں آر ڈی ون پر کٹ لگادیا گیا،جس کے باعث ایف پی بند سے سیلاب کا رخ منچھر جھیل کی جانب ہوگیا ہے۔تحصیل جوہی کے ایف پی حفاظتی بند میں115 فٹ چوڑے شگاف کوآرمی انجینئرنگ کور کے جوان پر کررہے ہیں ۔ تحصیل دادو کی15 میں سے گیارہ یونین کونسلز میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ادھرضلع ٹھٹھہ کے ایم ایس بند میں1700 فٹ چوڑا شگاف محکمہ آبپاشی کی جانب سے اب تک پر نہیں کیا جاسکا۔