5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزیراعظم ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا وعدہ پورا کریں،بہن ڈاکٹر فوزیہ
جنگ نیوز -
کراچی…امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا کریں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ چاند رات سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے گھر پر ہوں گی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ آج امریکا اور کل پاکستان میں چاند رات ہے،عافیہ کہاں ہے۔انہوں کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی سابق رکن سمیت سول سوسائٹی کے متعدد افرادنے پاکستان اکر وزیر عظم سید یوسف رضاگیلانی سے ملنا چاہا لیکن انہیں امریکا میں میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے حسین حقانی کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے نہیں بلکہ امریکا کے سفیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔