5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حکومت نے تہیہ کرلیا ہے کہ اب اُسے جانا ہے، مشاہدحسین
جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ(ق) کے رہنمامشاہد حسین سیدکا کہناہے کہ حکومت نے تہیہ کرلیا ہے کہ اب اُسے جانا ہے۔یہ بات انہوں نے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت کے ساتھ سیلاب میں انسانی آفت بھی نظر آئی ،اس لئے بند اور پشتے توڑنے والے جاگیرداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک سانحے سے دوچار تھا صدر مملکت غیرملکی دورے اور وزیراعظم جعلی کیمپوں کے دورے کررہے تھے۔مشاہد حسین نے بتایاکہ مسلم لیگ(ق) نے حکومت کو تین نکاتی ایجنڈا پیش کیاہے جس میں اے پی سی بلانے،سیلاب کے پیش نظرعالمی قرضے معاف کرانے اور تمام سیاسی جماعتوں کوانتظامات تفویض کرنے کا مشورہ دیا ہے،تاہم حکومت نے تہیہ کرلیا ہے کہ اب اُسے جانا ہے۔