5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،صدر زرداری
جنگ نیوز -
کراچی…صدرآصف علی زرداری کا کہناہے کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ ایم کیوایم کے قائد” الطاف بھائی“ سمیت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ون ٹو ون ملاقات اور بعد میں علمائے کرام، تاجروں،صنعتکاروں، فنکاروں اوراہم شخصیات سے خطاب میں کہی ۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ سے صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ وہ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہناتھاکہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد” الطاف بھائی“ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔