تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب سے 631کلومیٹر سڑکیں تباہ،13.5 ارب روپے کا نقصان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے اب تک631 کلومیٹر سڑکیں اور شاہراہیں تباہ ہوئیں ہیں، جن کے نقصانات کا تخمینہ ساڑھے13 ارب روپے سے زائد ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ارباب عالمگیرنے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سڑکوں کو نقصان خیبر پختونخوا میں ساڑھے7 ارب روپے کا ہوا ہے۔ سندھ میں3 ارب اور پنجاب میں ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ جب کہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں سڑکوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریبا2 ارب روپے ہے ۔ ارباب عالمگیرخان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے بھاری ٹرالرز کی پاکستان اور افغانستان میں آمدو رفت کی وجہ سے بھی پچھلے تین سال میں اہم شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں جن کے نقصانات کا تخمینہ10 ارب روپے سے زائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ چکدرہ پل آج بھاری ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.