5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکی پادری ٹیری جونز کو مینٹل اسپتال میں داخل کرایا جائے، بشپ لاہور
جنگ نیوز -
لاہور…بشپ لاہور ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک نے امریکی پادری کی جانب سے نائن الیون کے روز قرآن پاک نذرآتش کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پادری کو مینٹل اسپتال میں داخل کرایا جائے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الیگزینڈرجان ملک نے کہا کہ پادری ٹیری جونز کسی کمیونٹی کے ترجمان ہیں نہ کسی چرچ سے ان کا تعلق ہے وہ بشپ آف فلوریڈا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں جو سرا سر غلط ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاردی ٹیری جونز کے بیان سے بین المذاہب ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس حوال سے دنیا بھر کے گرجا گھروں کو تحریری طورآگاہ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر الیگزینڈ جان ملک نے لاہور اور کوئٹہ میں خود کش دھماکوں کی بھی شدید مذمت کی۔