5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سندھ : سیلاب سے 72لاکھ افراد متاثر، 70لاکھ ایکڑ اراضی زیرآب
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ میں سیلاب متاثرین کی تعداد 72لاکھ ہوگئی ہے جبکہ سترلاکھ ایکڑزمین زیرآب آچکی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن خیر محمد کلوڑ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں 44 ہزار743 اسکوائرکلومیٹر سیلاب سے متاثرہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے72 لاکھ افراد متاثرہو چکے ہیں ۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سیلاب سے ساڑھے سات ہزار شہر، گاؤں اور دیہات زیرآب آچکے ہیں۔سیلاب سے اب تک201 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔صوبے کی سترلاکھ ایکڑ زمین زیرآب آچکی ہے جبکہ25لاکھ ایکڑ زرعی زمین اور کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔سندھ میں سیلاب سے ساڑھے آٹھ لاکھ کچے اور سوا دو لاکھ پکے مکانات تباہ ہوئے ہیں جبکہ سیلاب سے سندھ میں ڈھائی لاکھ مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں3600کیمپس میں قائم کئے گئے ہیں جہاں ساڑھے تیرہ لاکھ متاثرہ افراد مقیم ہیں ۔