5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دادو، جوہی کو بچانے کیلئے زیروپوائنٹ پر ایف پی بند میں کٹ لگا دیا گیا
جنگ نیوز -
دادو…دادو اور جوہی شہروں کو سیلاب سے بچانے کے لئے زیروپوائنٹ پر ایف پی بند میں کٹ لگا دیا گیا ہے۔جبکہ جیکب آباد شکارپور قومی شاہراہ28 روز بعد ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے جس کے بعد سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے۔ضلع دادو میں ایم این وی ڈرین پر سیلاب کا دباؤ کم کرنے اوراسے دادو اور جوہی شہروں میں داخل ہونے سے روکنے اور پانی کا رخ منچھر جھیل کی جانب موڑنے کے لئے زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایف پی بندمیں آر ڈی ون پر کٹ لگادیا گیا۔جوہی کے ایف پی حفاظتی بند میں115 فٹ چوڑے شگاف کوآرمی انجینئرنگ کور کے جوان پر کررہے ہیں جبکہ تحصیل دادو کی15 میں سے گیارہ یونین کونسلز میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ادھرضلع ٹھٹھہ کے ایم ایس بند میں1700 فٹ چوڑا شگاف محکمہ آبپاشی کی جانب سے اب تک پُر نہیں کیا جاسکا۔