5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بیرون ملک طالب علم رقوم نہ ملنے کے باعث مساجدمیں چندے مانگنے پر مجبور
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا کہنا تھا کہ حکومت کی اسکالر شپ پر بیرون ملک طالب علموں کو بھی وقت پر پیسے نہیں دیئے جارہے جس کے باعث کچھ طالب علم چندہ جمع کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر یونیورسٹی نے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ادئیگیاں نہیں کیں تو اس پر مقدمہ ہونے کا خدشہ ہے۔حکومت پاکستان نے مالی سال2010 کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا22 ارب50کروڑ روپے کا بجٹ مارچ میں کم کرکے18 ارب50 کروڑ روپے کردیا مگر جیو نیوز کے پرگرام ایک سے دومیں گفتگو کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرجاوید لغاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایات کے باوجود جولائی سے دسمبر2009 تک11 ارب روپے جاری کرنے کے بعد، آخری ششماہی میں مزید ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔