تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ائم اسکوائر کیس: فیصل شہزاد کیتین ساتھی اسلام آباد سے گرفتار

جنگ نیوز -
ٹاسلام آباد…امریکا میں ٹائم اسکوائر پر دہشت گردی کی کوشش کے الزام میں گرفتار فیصل شہزاد کے تین قریبی ساتھیوں کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں شعیب مغل ، محمد شاہد اور حنبل اختر شامل ہیں جنہیں خفیہ اطلاع پرتھانہ سہالہ کے علاقے میں کاک پل سے گرفتار کیا گیا۔ان ملزمان نے فیصل شہزاد کوبارودی مواد کی تیاری میں معاونت فراہم کی اور کار بم دھماکے کے لیے ساڑھے 13 ہزار ڈالر اسلام آباد کے منی چینجرز کے ذریعے بجھوائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے حکیم اللہ محسود اور قاری حسین کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں اور ان کے قبضے سے پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر ، مینال ہوٹل اسلام آباد ، ٹائم اسکوائر اور امریکا سمیت کئی اہم عمارتوں کے نقشے برآمدہوئے ہیں ۔ ملزمان تحریک طالبان کے سینٹرز سے تربیت یافتہ بتائے جاتے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ان ملزمان نے قاری حسین کے بھائی حسن ، فقیر محمد اور نامعلوم خود کش حملہ آور کو اپنے گھر ٹھہرایا اور بعد میں مظفر آباد میں خود کش دھماکا بھی کرایاپولیس کے مطابق گرفتار افراد کے اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کے مقدمات راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج کرا رکھے تھے جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس بھی لیا تھا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.