تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین حملے،10افراد ہلاک

جنگ نیوز -
میرانشاہ…شما لی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملوں میں10 افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ ڈرون طیاروں کے تیسرے حملہ اب سے کچھ دیر قبل کیا گیاہے جس میں بھی ہلاکتوں کاخدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پہلا ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں تحصیل میران شاہ کے سرحدی علاقے درگاہ منڈی میں ہوا،جہاں پر امریکی جاسوس طیارے سے دو گھروں پر دو میزائل داغے گئے جس میں 6 افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ دونوں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ جاسوس طیارے سے دوسرا حملہ دتہ خیل روڈ پر امبور شگا کے علاقے میں ایک گاڑی پر ہوا۔اس مرتبہ بھی امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے جس میں حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔دونوں ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت شدت پسندوں کی بتائی جاتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.