تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شمالی وزیرستان:24گھنٹوں کے دوران4 ڈرون حملے،24 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
میران شاہ. . . . . . .. . شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران کے علاقے ماچس میں دو گھروں کو جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور دو میزال فائر کیئے گئے۔ حملے کے نتیجے میں6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔24 گھنٹوں میں 4 میزائل حملے کیئے گئے۔ پہلا حملہ سرحدی علاقے درگاہ منڈی میں کیا گیا جہاں دو مکانات پر دو میزائل داغے گئے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے ۔دوسرا حملہ امبور شگہ کے علاقے میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا حملہ بھی دگاہ منڈی میں کیا گیا جہاں خالی مکانات پر چار میزائل فائر کئے گئے۔ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ چند روز کے دوران جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.