5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سرگودھا:بس اور ٹرک میں تصادم،6 افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی
جنگ نیوز -
سرگودھا. . . . .. . .. سرگودھا میں تیز رفتار بس اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے،تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق فیصل آباد سے نجی کمپنی کی بس راولپنڈی جاتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت سے موٹر وے بھیرہ کے مقام پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور10 شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو بھیرہ ، بھلوال اور سرگودھا کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور ،کنڈیکٹر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقوں میں جارہے تھے کے حادثے کا شکار ہوگئے۔