5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ:مسافر کوچ الٹنے سے12 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . .. . .اتھل اور بیلہ کے درمیان آر سی ڈی ہائی وے پر ایک مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے خضدار اوربیلہ کے راستینواب شاہ جانے والی مسافر کوچ جس پر تقریبا ساٹھ افراد سوار تھے اتھل اور بیلہ کے درمیان پیپرانی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے12 افراد کی لاشیں امدادی کارروائیوں کے بعد نکال لی گئی ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جن زخمیوں کو نکالا گیا ہے ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔لاشوں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے لئے ایمبولینسیں طلب کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق نواب شاہ سے ہے جو عید منانے نواب شاہ جارہے تھے۔