تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ڈرگ انفورسمنٹ سیل کی کارروائی ،ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان ڈرگ انفورسمنٹ سیل کی کارروائی ڈاک کے ذریعے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق شاہراہ فیصل پر پی آئی ایف بیس کے قریب قائم انٹرنیشنل پوسٹ آفیس پر برطانیہ جانے والے پارسل کی تلاشی لی جس میں موجود 2جیکٹوں کے خفیہ خانوں سے1کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ کسٹم حکام نے پارسل قبضے میں لے لیا ہے،ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے، جبکہ پارسل ڈی ایچ اے ڈاک خانے سے لنکا شاسٹر برطانیہ کے لیے بک کروایا گیا تھا۔ کسٹم ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.