تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

فیصل شہزاد کیس میں گرفتاریوں پر امریکا کا پاکستان سے اظہار تشکر

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . امریکا نے کہا ہے کہ ٹائم اسکوائر پر دہشت گردی کی کوشش کے الزام میں گرفتار فیصل شہزاد کے کیس میں پاکستان میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں جس پر پاکستان کے شکرگذار ہیں مگر ان ملزمان کی قسمت کا فیصلہ پاکستانی عدالتیں کریں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ جے کراؤلی نے معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک میں دہشت گردی کی کوشش کے بارے میں اس بات کا یقین تھا کہ فیصل شہزاد کوپاکستان سے مدد فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے واقعے سے متعلق پاکستانی حکام کے ساتھ جامع طور پر کام کیا،اور اس کی تفتیش اب بھی جاری ہے،ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے اس کیس میں ملوث کچھ افراد کو گرفتارکیا ہے۔۔ جس کے لیے امریکی حکومت پاکستان کی شگر گذار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.