5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار
جنگ نیوز -
لاہور . . . کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جب کہ گڈو اور سکھر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 86 ہزار 465 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 61 ہزار 320 کیوسک ہے۔گڈوبیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 20 ہزار 523 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 350 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 77 ہزار 628 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 8 سو 78 کیوسک ہے۔