تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لکی مروت میں ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
لکی مروت . . . لکی مروت میں مسافر پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 6شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ لکی مروت میں ایف آر شادی خیل کے قریب پیش آیا۔ جس میں پک اپ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لکی مروت کے سرائے نورنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.