تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جعفر آباد میں سیلاب کا پانی تا حال موجود، شہری مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -
جعفر آباد . . . بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے جعفرآباد میں سیلاب کو گزرے 29 روز بیت گئے تاہم سیلابی پانی اب بھی موجود ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ الہ یار کے شہری علاقوں میں 3 فٹ اور نشیبی علاقوں 6 فٹ سیلابی پانی اب بھی موجود ہے۔ ڈیرہ الہ یار بائی پاس میں لگائے جانے والے 6 کٹ ابھی تک پر نہیں کئے جاسکے جس کے باعث جعفرآباد کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہری علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کے لئے صرف 4 مشینیں نصب کی گئی ہیں جو علاقے کے لئے ناکافی ہیں۔ 29 روز سے مسلسل سیلابی پانی کی موجودگی سے ڈیرہ الہ یار کے پکے مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ پانی سے تعفن اٹھنے کے باعث بیماریاں بھی پھیل گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.