5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وسطی کرم میں بم دھماکا،10جاں بحق، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
پارہ چنار . . . وسطی کرم ایجنسی میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق وسطی کرم میں پلوسین روڈ پر مسافروں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو دوآبہ اور ٹل منتقل کیا جارہا ہے۔