تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب زدہ پاکستان میں امداد ’سیاسی ہتھیار ‘ہے، ساوٴتھ افریقی اخبار

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ . . . جنگ نیوز . . . جنوبی افریقی تنظیم ’گفٹ آف دی گیورز‘ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب زدگان میں امداد کی تقسیم کے بعد واپسی پر کہا ہے کہ وہاں سیلاب سے متاثرہ افراد حکام کی ترجیحات میں شامل نہیں بلکہ انکی پہلی ترجیح ’امداد‘ ہے۔ جنوبی افریقہ کے معروف ہفت روزہ ’دی سنڈے انڈیپینڈنٹ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے جنوبی افریقہ کے ایک چوتھائی رقبے کے برابر پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور امداد ایک ’سیاسی ہتھیار‘ بن چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں میں این جی اوز آگے آگے ہیں کیونکہ عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں۔’گفٹ آف دی گیورز‘ نے سیلاب سے متاثرہ سندھ میں متاثرہ خاندانوں میں پانی صاف کرنے کی ادویات، کھانے کے برتن، صابن، سونے کیلئے بستر اوردوسری ضروری اشیاء پر مشتمل کروڑوں روپے مالیت کی امداد تقسیم کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.