تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

حیدرآباد:بینک ڈکیتی میں ڈاکو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ لوٹ کر فرار

جنگ نیوز -
حیدر آباد . . . حیدرآباد میں لطیف آباد نمبر 7 میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو ڈیڑھ کڑوڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا ۔ ایس پی او لطیف آباد ایوب درانی کے مطابق یہ واقع آج صبح پیش آیا، جب پانچ مسلح افراد بینک کے دروازے پر تعینات گارڈ کو یرغمال بنالیا اور چار ڈاکو اندر داخل ہوگئے اور عملے کو یرغمال بنا کر ایک کڑوڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ اس دوران بینک کے گارڈ کی مزاحمت پر ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم ڈاکو کے زخمی ہونے کے باوجود بقیہ ڈاکو اپنی کاروائی کرتے رہے اور جاتے ہوئے بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ اور اپنے زخمی ساتھی کو بھی ساتھ لے گئے۔ واقع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.