تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سانحہ سیالکوٹ:21ملزمان7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل کے حوالے

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ . . . انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد نے مقدمہ کے مرکزی ملزم انسپکٹر رانا الیاس اور علی رضا عرف پیٹر سمیت 21 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم کرتے ہوئے سات روزہ جیوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔۔گوجرانوالہ کی دہشت گردی کی عدالت میں انتہائی سخت سیکورٹی میں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج رانا نثار احمد کے دریافت کرنے پر سرکاری وکیل رانا بختیار نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والی ٹرالی، پولیس وین، رسے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔جس پر فاضل جج نے جسمانی ریمانڈ ختم کرتے ہوئے سات روزہ جیوڈیشل ریمانڈ پر 21 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔فاضل جج نے سرکاری وکیل سے کہا کہ مقدمہ کا چالان جلد سے جلد مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد سیالکوٹ جیل روانہ کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.