23 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:45
حج کرپشن کیس: حسین اصغر کی واپسی کیلئے حکومت کو دو ہفتے کی مہلت
آج نیوز - سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں تفتیشی افسر حسین اصغر کی واپسی کے لیے حکومت کو دو ہفتے کی مہلت دے دی،چیف جسٹس ریمارکس دیئے ہیں کہ حسین اصغر کا تبادلہ منسوخ کیا جائے ورنہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نی حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ بابر اعوان سیکرٹری داخلہ کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری داخلہ کی جانب سے حسین اصفر کے معاملے پر عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حسین اصغر واپس نہیں اینا چاہتے۔ بابر اعوان کا مئوقف تھا کہ افسران کے تبادلے کے طریقہ کار سے عدالت کو ایگاہ نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان حکومت سے لڑنے کے لیے نہیں کہہ رہے،،عدالت وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی ماتحت نہیں ہے۔ عدالتی حکم پر ہر صورت میں عمل درآمد ہونا چاہییے۔ عدالت نے حکومت کو حسین اصغر کی واپسی کے لئے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ حسین اصغر کا تبادلہ منسوخ نہ کیا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔