تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:46

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ

آج نیوز - قومی ویمن کرکٹ ٹیم چار ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوگئی۔ کھلاڑیوں نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے پہلے اس سیریز میں کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کپتان ثناء میر کی قیادت میں چودہ کھلاڑی اور پانچ آفیشلز پر مشتمل قومی اسکواڈ لاہور ائیرپورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہواجہاں پہنچ کر ٹیم سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر شہر جانے کے بجائے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی قیام کرے گی اور پھررات کو اگلی پرواز سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔مینجر اور کوچ کا کہنا ہے کہ اچھی تیاری ہے اور اس سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے تاکہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے پہلے اپنی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جاسکے۔ ویمن ٹیم کی کپتان اورکھلاڑی کہتی ہیں کہ وہ اس سیریز میں تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھا کر فتوحات کے تسلسل کو برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ویمن کرکٹرز کی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور سری لنکا میں ٹورنامنٹس جیتنے کی وجہ سے مورال ہائی ہے اور وہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو بھی شکست سے دوچار کرکے ہی وطن لوٹنے کی خواہش مند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.