تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:33

کراچی :امن کیلئے طلباء بھی میدان میں

آج نیوز - کراچی میں امن سب کی خواہش ہے۔ سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کی طرح اب طلباء بھی امن کی فریاد لے کر میدان عمل میں آگئے ہیں۔ جذبہ حب الوطنی سے سرشار جامعہ کراچی کے طلبہ یوم آزادی کی کسی تقریب میں نہیں بلکہ یونیورسٹی کے سلور جوبلی گیٹ پر شہر میں بحالی امن کے لئے مظاہرہ کررہے ہیں۔ ہاتھوں میں قومی پرچم اور امن کا پیغام تھامے مستقبل کے یہ معمار حالیہ قتل و غارت گری سے تنگ اور عروس البلاد کی روشنیاں بحال کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے تیار یہ طلبہ بحالی امن کی حکومت کی کوششوں سے غیر مطمئن ہیں اور موثر اقدامات چاہتے ہیں۔
پاکستان کا اقتصادی دارالحکومت کبھی روشنیوں کے شہر کے نام سے یاد کیا جاتا تھا اور ملک بھر کے غریب لوگ رزق روز گار کی تلاش میں یہاں چلے جاتے ہیں۔ اب یہاں کی سڑکوں پر دن دہاڑے موت رقص کرتی ہے اور ارباب اختیار کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تاجروں، صنعتکاروں اور علماء کرام کی بعد اب طلباء بھی شہر میں امن کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.