25 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:20
کراچی: رینجرز کا آپریشن، مزید 15 افراد زیرحراست
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن گزشتہ رات بھی جاری رہا۔ آپریشن کے دوران کم از کم پندرہ افراد حراست میں لئے گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے چنیسر گوٹھ میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر اسپیشل پروٹیکشن گروپ اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ آپریشن کیا گیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف علاقے کی خواتین کے احتجاج کے بعد چار افراد کو پولیس ٹرک سے اتار کر گھر واپس بھیج دیا گیا۔ قائد آباد کے علاقے مجید کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیا۔ دوسری جانب گلشن معمار اور ملحقہ علاقوں میں بھی پولیس نے کارروائی کی اور تین افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔