تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

مقبوضہ کشمیر :اجتماعی قبریں ، بھارت سے ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ

آج نیوز - پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان آپریشنل سطح پر کچھ مسائل موجود ہیں جنہیں حل کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ سٹریٹیجک لیول پر ہم ایہنگی موجود ہے۔آپریشنل سطح پر کچھ معاملات میں باہمی تشویش کے مسائل موجود ہیں جنھیں دور کرنے کے لیے باہمی طور پر رابطے میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مضبوط پارٹنرشپ چاہتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سفارت کاروں کو پاکستان کے اندر نقل و حرکت کے لیے این او سی جاری کرنا وزارت خارجہ کا اختیار ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اسلام آباد میں لیبیا کے سفارت خانے میں باغیوں کا جھنڈا لہرانے کی اطلاعات ہیں تو انکا کہنا تھا کہ سفارت خانے نے ہمیں ایسی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.