27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
نوشہرہ میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
آج نیوز - نوشہرہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیق کے لئے کمیٹی بنادی گئی۔ بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نوشہرہ میں گزشتہ رات دھماکے سے بارہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کی اس واردات کا مقدمہ رسالپور تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن قیصر خان کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چھ ہلاک شدگان کو رسالپور میں سپرد خاک کردیا گیا۔جب کہ چھ جسد خاکی پنجاب روانہ کئے گئے ہیں۔ زخمیوں کو نوشہرہ اور مردان کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شہر میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔