27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17
تجارتی معاہدے: پاکستان کو ریونیو کی مد میں 14 ارب روپے نقصان
آج نیوز - مالی سال دو ہزار گیارہ کے دوران پاکستان کو دیگر ممالک سے تجارتی معاہدوں کے تحت ریونیو کی مد میں چودہ ارب روپے نقصان ہوا۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں بیشتر ممالک سے آذاد تجارت اور ترجیحی تجارت کے معاہدے کئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی ریویو رپورٹ کے مطابق ان معاہدوں کے تحت فراہم کئے گئے ٹیکس استثنیٰ اور رعایتوں کی وجہ سے ملک کو ٹیکسوں کی مد میں چودہ ارب روپے نقصان ہوا۔ ریونیو میں سب سے زیادہ دس ارب اٹھانوے کروڑ روپے کا نقصان چین سے درآمدات پر استثنیٰ کے باعث اٹھانا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی پاکستان میں جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب دنیا میں سب سے کم ہے۔ اس سلسلے میں ایف ٹی اے اور پی ٹی اے کے تحت ٹیکسوں کے استثنیٰ کے قوانین کے جائزے کی ضرورت ہے۔ تاکہ بڑے پیمانے پر ٹیکسوں کے نقصان سے پچا جاسکے۔