تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17

سری نگر: قید نوجوانوں اور اجتماعی قبروں کی دریافت کیخلاف احتجاج

آج نیوز - سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید نوجوانوں سے اظہار یک جہتی اور اجتماعی قبروں کی دریافت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے کی۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں ہزاروں کشمیری نوجوان بند ہیں۔ انہوں نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے اجتماعی قبروں کی دریافت اور اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حال ہی میں مزید اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ پاکستان اور انسانی حقوق کے اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.