تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:17

ابرار الحق نے بوتیک کھول لیا، آمدن سے لنگر خانہ قائم کریں گے

آج نیوز - معروف گلوکار ابرارالحق نے کہا ہے کہ وہ اپنے بوتیک''پریتو کچور'' کی آمدن سے مستحق اور نادار افراد کے لئے ''سہارا لنگر خانے'' قائم کریں گے۔ گلبرگ لاہور میں گلوکار ابرارالحق کے بوتیک ''پریتو کچور'' کا افتتاح گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور ان کی بیگم نے کیا۔ اس موقعے پر ابرارالحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بوتیک کی آمدنی سے لاہور اور دیگر شہروں میں مستحق افراد کے لئے ''سہارا لنگر خانے'' کھولیں گے۔ ''پریتو کچور'' خواتین کے ملبوسات پر مشتمل بوتیک ہے، جس میں خواتین کے دیدہ زیب پارٹی ویئرز ، برائیڈل ڈریسز اور عید کولیکشنز شامل ہیں۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ابرارالحق کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کو بھوک اور غربت کے خلاف ان کی جدوجہد میں شریک ہونا چاہیئے۔ ابرارالحق کی بوتیک ''پریتو کچور'' کی افتتاحی تقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی، ان میں ریما خان ، نتاشہ حسین ، سارہ گیلانی ، گلوکارہ عینی ، آمنہ الفت اور عظمٰی بخاری کے علاوہ کئی دوسرے خواتین و حضرات شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.