تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

شہباز تاثیر اغوا کیس ، وزیر اعظم کا شہبا ز شریف سے رابطہ

آج نیوز - وزیراعظم گیلانی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئے کوششوں پر بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ شہباز تاثیر کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سلمان تاثیر کی بیٹی شہربانو کو بھی ٹیلی فون کیا اور مغوی کی بازیابی کے لئے ہرممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے وفاقی تحقیقاتی اداروں آئی بی اور ایف آئی اے کو شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ موٹر وے پولیس کو تمام مشکوک گاڑیاں چیک کرنے کا حکم دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.