3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34
تاثیر اغواکیس ،ملزمان سے رعایت نہیں برتی جائیگی،شہباز
آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مغوی شہباز تاثیر کو جلد بازیاب کرالیا جائیگااور اغواکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
کراچی میں امن کی مالا جپنے والے شہباز شریف کے اپنے صوبے میں مقتول گورنر کے بیٹے کو دن دیہاڑے اغوا کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دورہ کراچی کے بعد لاہور پہنچے تو انہوں نے شہباز تاثیر کے اغواء کے حوالے سے لاہور ائیرپورٹ پر ہی اجلاس کی صدارت کی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ جلدازجلد مغوی کو بازیاب کرایا جائے، اسکے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق گورنر سلمان تاثیر کے گھر گئے،جہاں اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ شہباز تاثیر کو جلد بازیاب کرالیا جائیگا،ان کا کہنا تھا کہ اغواکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔