تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:34

کراچی :رینجرز کاآپریشن ،بیس مشتبہ افراد گرفتار

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔رینجرز نے پاک کالونی، گٹر باغیچہ اور پرانا گولیمار کے علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ جس میں پانچ سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ لیاری ندی کے علاقے میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات میں گھروں کی تلاشی بھی لی۔ سرچ آپریشن کے دوران مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ رینجرز کا آپریشن چار گھنٹے جاری رہا۔ جس میں بیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ ادھر لالو کھیت سے ملحقہ علاقے الیاس گوٹھ اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.