تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:35

راولپنڈی، اسلام آباد: عیدالفطر پر امن و امان کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل

آج نیوز - عید الفطر کے موقع پر امن و امان کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کمانڈوز تعینات کردیئے گئے۔ ملک کے مختلف حصوں میں جاری دہشتگردی کی حالیہ لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی و اسلام اباد کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عید کے لئے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کا خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اہلکاروں کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جڑواں شہروں میں بڑی مساجد،امام بارگاہوں ، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر مسلح اور سادہ کپڑوں میں اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے جبکہ داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور لیڈی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ چاند رات کو منچلوں سے نمٹنے اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔ ایک ٹائر پر موٹر سائیکل چلانے اور کاروں پر سکیٹنگ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ نفری کی کمی پوری کرنے کے لئے سرکاری و نجی دفاتر اور افسران کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی آپریشنل ڈیوٹی کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.